Justuju Tv جستجو ٹی وی


کلیات اشعر - دیوان تلخ و شیریں میں خوش آمدید

Wednesday, May 27, 2009

About Illustrations خاکوں کے بارے میں

سلام۔

پیارے قارئین۔ آپ میں ہر عمر، ہر قومیت، اور دنیا کے ہر کونہ سے اردو جاننے والے شامل ہیں۔ شمال سے جنوب، مشرق سے مغرب تک، لاکھوں، کروڑوں افراد۔

چنانچہ، ہم نے آفاقی کلام اشعر کو تصاویر سے مزین کرتے ہوئے مشرق و مغرب کے امتزاج اور ذوقِ طلب کو پیش نظر رکھا ہے۔ اگرچہ یہ امر ایک قابل بحث اور کسی حد تک کثیرالجہتی آراء کا حامل رہے گا، ہم نے کلام کے بنیادی پیغام کو مشرق سے مغرب تک کے تصوّراتی خاکوں کے ساتھ شائع کیا ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ اس بارے میں آپ یہ مدّ نظر رکھیں گے کہ رومان، ہمدردی، خوشی و غم، عدل و انصاف، وغیرہ کسی ایک خطّہء زمین اور ثقافت سے متعلق نہیں، بلکہ ہر اس جگہ موجود ہیں جہاں انسان موجود ہے۔ یہ لطیف جذبات مغرب میں بھی اسی قدر پائے جاتے ہیں، جیسے کہ مشرق میں۔ تاہم، اس کا اظہار مختلف انداز میں بھی ہوا کرتا ہے۔ مثلاً، اسپین میں یہ روایت ہے کہ عاشق اپنے محبوب کے گھر کے سامنے کھڑے ہوکر بھی اپنا کلام اسے سنا سکتا ہے۔  جب کہ مشرق میں وہ فوراً کاری قرار دے دیا جائے گا۔

چنانچہ، کسی بھی آفاقی شاعری کو دنیا کے ہر مکین کو قبول کرنے اور پسند کرنے کا حق دیا جانا چاہیے۔

بین الاقوامی ویب پر ادب کوپیش کرتے ہوئے دنیا بھر کے قارئین کی طلب اور ذوق کو مناسب آفاقی معاشرتی حدود میں پورا کرنا   یقیناً ایک ایسا ہی کام ہے جیسے کہ کسی سرکس کے عامل کا ہوا میں بلند ایک اونچے رسّہِ پر چلنا۔ سو، ہم چل رہے ہیں۔ ان خاکوں اور تصاویر کو جستجومیڈیا نے خود منتخب  کرکے شائع کیا ہے۔

No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for more Justuju Projects