Justuju Tv جستجو ٹی وی


کلیات اشعر - دیوان تلخ و شیریں میں خوش آمدید

Wednesday, April 15, 2009

نعت سولؐ مقبول



نعتِ رسوُلِ مقبُول



جن لبوں پر محمؐد کا نام آئے گا




چُومنے اُن کو کوثر کا جام آئے گا




پُشت پر جس کی ختم نبوّت بھی ہو




لے کے وہ اِک نظامِ دوام آئے گا




نفسا نفسی کے عالم میں یا مُصطفٰی




آپ کا نامِ نامی ہی کام آئے گا




عاصی و ابنِ عاصی پہ اتنا کرم




کیا اسے اور اذنِ سلام آئے گا




کیا جبیں کے مقدّر میں پھر یا نبی




آپ کے نقشِ پا کا مُقام آئے گا




کاش کہہ دے خدا زندگی کا تری




جا مدینہِ میں ہی وقتِ شام آئے گا




مجھ کو اشعؔر یقین ہے وطن میں مرے




ایک دن مُصطفائی نظام آئے گا




* * *

نعتِ رسوُلِ مقبُول

No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for more Justuju Projects