Justuju Tv جستجو ٹی وی


کلیات اشعر - دیوان تلخ و شیریں میں خوش آمدید

Thursday, April 30, 2009

تنہا و ناتواں




تنہا و ناتواں


سنو اے بھیڑیو

ہم جانتے ہیں

ہماری بکریاں سہمی ہوئی ہیں

کہ ساری بکریاں

تنہا بھی ہیں اور ناتواں بھی

سنو اے بھیڑیو

تم ایسا کرنا

دعائیں مانگتے رہنا ہر اک پل

کہ ساری بکریاں روزِ ابد تک

یونہی تنہا رہیں اور ناتواں بھی

یونہی تم روز ان کو چیرو پھاڑو

یونہی اپنے شکم بھرتے رہوتم

سنو اے بھیڑیو

تم یہ بھی کرنا

نظر رکھنا سدا اِن بکریوں پر

انہیں جینے کا ڈھنگ آنے نہ پائے

کبھی یہ مُتّحد ہونے نہ پائیں








No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for more Justuju Projects