Justuju Tv جستجو ٹی وی


کلیات اشعر - دیوان تلخ و شیریں میں خوش آمدید

Wednesday, April 29, 2009

شناور کے تعاقب کا سہارا چاہیے تھا





شناور کے تعاقب کا سہارا چاہیے تھا

کہ امواجِ حوادث کو کنارا چاہیے تھا


کوئی منصور کہتا ہے کوئی سقراط مجھ کو

مجھے لیکن مرا اپنا ستارہ چاہیے تھا


طلب زیادہ کی ہے مجھ کو نہ کم پایا ہے میں نے

خدا سے اپنے باعزّت گزارہ چاہیے تھا


میں خود کو ہار کے بھی جیت لیتا تم کو جاناں

تمہارا ایک ادنیٰ سا اشارہ چاہیے تھا


جو کردیتا ذرا دوآتشہ حُسنِ تغزّل

تجھے اشعؔر کوئی ایسا شرارہ چاہیے تھا


No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for more Justuju Projects