Justuju Tv جستجو ٹی وی


کلیات اشعر - دیوان تلخ و شیریں میں خوش آمدید

Thursday, April 30, 2009

خالی پیٹ











خالی پیٹ



میں ایک دفتر کی سیڑھیوں سے اُتر رہا تھا وہ چڑھ رہی تھی

میں ہوکے مایوس آرہا تھا وہ لے کے اُمّید جارہی تھی

اگرچہ دیکھا تھا ایک دوجے نے ایک دوجے کو ہنس کے لیکن

نہ میں نے اس سے کہا نہ جاؤ

نہ اس نے سوچا میرا پلٹنا

میں کیسے کہتا نہ جاؤ اوپر

ہر ایک در پہ لکھا ہوا ہے 'کوئی خالی جگہ نہیں ہے' ۔

میں منتظر تھا کہ دو منٹ میں

وہ مڑ کے واپس ہے آنے والی

مگر وہ کچھ دیر سے جو لوٹی

تو اشک آنکھوں سے بہہ رہے تھے

پہ چہرہ جیسے چمک رہا تھا

مجھے جو دیکھا تو ہاتھ پکڑا ۔۔۔۔۔ یہ کہہ کے آؤ مجھے پتا ہے

تمہاری آنکھوں کا سب تجسّس ۔ سوال بھی میں نے پڑھ لیے ہیں

وہاں جگہ تھی نہ کوئی خالی

مگر خریدار تو سبھی تھے

میں بھوک سے بلبلا رہی ہوں

اب آؤ تھوڑا سا پیٹ بھر لیں


No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for more Justuju Projects